پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہمارے لیے رول ماڈل کے طور پر کام کررہی ہے

ذرائع کے مطابق

     ڈائریکٹرجنرل اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ ڈی آئی جی محمد سلیم نے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا۔اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے ڈی جی اسلام آبادسیف سٹی پراجیکٹ کواتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی محمد سلیم نے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کا بطور ڈائریکٹر جنرل چارج سنبھالنے کے بعد پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اس موقع پر چیف ٹیکنالوجی آفیسر طارق ملک اورآپریشن کمانڈرپی پی آئی سی تھری ایس پی محمد عاصم جسرا نے ڈی جی اسلام آبادسیف سٹی پراجیکٹ محمد سلیم کواتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور بریفنگ دی۔دورے کے موقع پر اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی طرز پراپ گریڈکرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ڈی جی اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ نے اتھارٹی کی بنائی گئی پہچان، ویمن سیفٹی ایپس اورای چلاننگ سسٹم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہمارے لیے رول ماڈل کے طور پر کام کررہی ہے۔اتھارٹی کے تجربے سے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ میں جدت لائیں گے۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے ڈی جی اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کو اپ گریڈیشن میں ہر ممکن تعاون فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاں ڈی جی اسلام آباد سیف سٹی کواتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں