ڈیرہ اسماعیل خان کی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان (پریس ریلیز) سوشل میڈیا کلب ڈیرہ اسماعیل خان کی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس ہیڈ آفس حذیفہ سنٹر میں زیر صدارت صدر محمد زبیر شاہین منعقد ہوا، اجلاس میں سرپرست اعلیٰ ابوالمعظم ترابی، جنرل سیکرٹری عادل وقار، سینئر نائب صدر سید رسول مدنی، نائب صدر جلال محسود، جائنٹ سیکرٹری اطہر شاہ، فنانس سیکرٹری محمد نعمان بھٹہ، انفارمیشن سیکرٹری محمد بن خالد اور رابطہ سیکرٹری محمد جنید نے شرکت کی، اجلاس میں سوشل میڈیا کلب کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب کے حوالے سے تمام عہدیداروں نے اپنی اپنی تجاویز کیں اور تجرباتی مشورے پیش کیے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر زبیر شاہین نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سوشل میڈیا کلب کے قیام کا مقصد سوشل میڈیا سے منسلک صحافی حضرات کو تحفظ فراہم کرنا اور انکو شعبہ میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا یے، سوشل میڈیا کلب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقائی و عوامی مسائل اجاگر کرنے سمیت تمام تر سیاسی، مذہبی و سرکاری کانفرنسز و دیگر پروگراموں کی کوریج طرہ امتیاز ہوگا، اجلاس کے اختتام پر سوشل میڈیا کلب میں مزید نئے ممبران کی شمولیت پر خوش آمدید کہا، اجلاس کے آخر میں سوشل میڈیا کلب کی مزید ترقی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں