سال 2020 کے دوران پوری دنیا میں 80 ہزار افراد نے خودکشی کی

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے دوران پوری دنیا میں 80 ہزار افراد نے خودکشی کرلی۔

عجیب بات یہ ہے کہ

اس فہرست میں پہلے دس ممالک میں امریکہ، سوئٹزرلینڈ اور جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک شامل ہیں۔

جب کہ اس فہرست میں پہلے بیس ممالک میں فرانس، برطانیہ اور جنوبی کوریا جیسے ممالک شامل ہیں۔

یعنی پہلے بیس ممالک میں کوئی اسلامی ملک یا غریب ملک شامل نہیں ہے۔

حالانکہ اسلامی ملکوں میں ظلم ،نا انصافی، غربت ،افلاس،زندگی کی کٹھنائیاں سب کچھ ہیں لیکن پھر بھی یہاں لوگ زندگی کا خاتمہ نہیں کرتے ہیں۔

اس کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ ہے “اسلام ” ایک عام گناہ گار بندہ بھی یہ سمجھتا ہے کہ یہ زندگی سب کچھ نہیں ہے وہ جانتا ہے کہ ہم کہاں سے آئے ہیں اور کہاں جانا ہے،اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ زندگی ایک لمبے سفر میں مختصر پڑاو ہے۔

یعنی اسلامی تعلیمات کا حسن دیکھیں کہ کتنے بھی مشکل حالات ہوں یہ آپ کو جدوجہد اور مقابلے کا حوصلہ دیتا ہے یہ کسی طور خودکشی کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

دوسرے لفظوں میں اسلامی تعلیمات انسانی حیات کے محافظ ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں