ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا تھانہ ملت پارک کا دورہ

ذرائع کے مطابق

پولیس افسران و جوان شہریوں کو تحفظ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنی جانوں کی بھی حفاظت کریں۔
دورانِ ڈیوٹی فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کا تھانوں میں سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ رات انہوں نے تھانہ ملت پارک کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن اویس شفیق، ایس ایچ اوملت پارک سب انسپکٹر وقاص حسین ودیگر افسران اس موقع پر موجودتھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ کاکرائم اور سائلین کی درخواستوں پر کارروائی بارے دریافت کیااورپولیس افسران کو تھانہ کی صفائی ستھرائی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ا نہوں نے تھانہ کی حوالات میں بند ملزمان سے بھی ملاقات کی۔ ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس افسران وجوان شہریوں کو تحفظ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنی جانوں کی بھی حفاظت کریں۔ دورانِ ڈیوٹی فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ کی رائے بُک میں اپنے تاثرات ثبت کئے
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں