سندھ حکومت کا گندم خریداری کے سرکاری مراکز کھولنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق

کراچی : سندھ حکومت نے مختلف شہروں میں گندم خریداری کے سرکاری مراکز قائم کر دیے اور دیگر مقامات پر بھی کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیرآباد ڈویژن اور میرپورخاص میں گندم خریداری مراکز کھل دیے گئے ہیں۔ جبکہ عمرکوٹ، دادد، کشمور اور قمبر میں بھی مراکز کھولنے کی ہدایت کردی گئی۔

اسی طرح خیرپور، گھوٹکی، نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں بھی گندم خریداری سینٹر کھولے جائیں گے۔ سندھ حکومت نے 25 تعلقوں میں 30 سینٹر کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں