ضلعی انتظامیہ لاہور سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لئے متحرک ہے.

ذرائع کے مطابق

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز نے سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن کروایا، جسکی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے.

مجموعی طور پر 2،387 کنال اور 22 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا، جسکی کل مالیت 02 ارب 48 کروڑ 90 لاکھ روپے بنتی ہے.

کاروائیاں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے کیں.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے چک آنسو میں، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے بابو صابو میں اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے رحمن پورہ اور سلطان پورہ میں کاروائیاں کیں.

گزشتہ دو سالوں میں تقریباً 76 سو سے زائد کنال سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا ہے.

واگزار کروائی گئی زمین کی کل مالیت 27 ارب روپے بنتی ہے. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لئے کاروائیاں جاری رہیں گی. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

سرکار کی زمین پر ناجائز قابضین کو ہرگز اجازت نہ دی جائے گی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں