بوریوالا پولیس مقابلہ

بوریوالا میں پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلہ میں 2 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے پولیس کانسٹیبل فاروق زخمی . ملزمان کو برآمدگی کے لیے حسب نشاندھی لے جایا جا رہا تھا کہ جب چک نمبر 451ای بی کے پاس پہنچے تو حراستی ملزمان کے 3کس نامعلوم ساتھیوں نے ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑوانے کے لئے سیدھی فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد فاروق زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا . حملہ آور ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے.ہلاک ہونیوالے ملزمان فیض رسول سکنہ166/9Lحال راولپنڈی جبکہ نعمان احمد سکنہ لاہور. راولپنڈی, لاہور اور ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات کے سنگین مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ اور سزا یافتہ بھی تھے ..ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت نے پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے پولیس کے جوان محمد فاروق کے لئے 50ہزار کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں