کبھی تکبر کے بول نہ بولیں

٢٠٠۵ء میں برازيل کے علاقے Campina میں کچھ شرابی دوستوں کا گروپ سیر كو جا رہا تھا، تب ان میں سے ایک لڑکی کی ماں نے فکر مند ہوتے ہوئے بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر کہا “جاؤ ، خدا تمہارے ساتھ ہے، تمہاري حفاظت کرے، لڑکی نے جواب ديا اگر خدا ہمارے ساتھ سفر کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے گاڑی کے اندر کوئی جگہ نہیں رہی، صرف گاڑی کی ڈگی میں جگہ مل سکتی ہے۔ ان کے جانے کے کچھ ہی گھنٹے بعد خبر ملی کہ ایک خوفناک حادثے میں وہ سب کے سب لوگ ہلاک ہو گئے ۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان نہیں پہنچا تھا۔

مارلين (ڈاؤن مونرو) كى ايک پارٹی ميں جب ايک عملی كام کے لئے مبلغین ميں سے ايک نے کہا (کہ خدا نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے) تب اس نے جواب ديا ’’اور خدا سے یہی کہو کہ (مجھے اس ہفتے اس كى ضرورت نہیں ہے۔)‘‘
اس بات کے کہنے کے ايک ہفتے بعد ہی وہ اسی گھر میں مر گئی۔

ٹائی ٹینک بنانے والے تھامس اینڈیو نے ایک صحافی سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ’’ اس جہاز کو تو خدا بھی نہیں ڈبو سکتا‘‘ ۔ پھر اس جہاز کا جو حشر ہوا وہ سب کو معلوم ہے۔

برازیل کے الیکشن میں ایک امیدوار نے ایک انٹرویو میں کہا ’’اگر مجھے پچاس ہزار ووٹ مل جائیں تو مجھے خدا بھی نہیں ہرا سکتا۔ ‘‘
اسے پچاس ہزار ووٹ مل گئے لیکن حلف اٹھانے سے پہلے ہی اس کی موت ہو گئی۔۔۔۔

بے شک اللہ پاک بہت رحیم اور کریم ہیں لیکن کبھی کبھی کسی کے تکبر پر اس کی پکڑ کر کے اسے دنیا کے لئے عبرت کا نشان بھی بنا دیتے ہیں ۔ کبھی تکبر کے بول نہ بولیں کیونکہ یہ ایسا گناہ ہے جس پر کبھی کبھی فوراََ بھی سزا مل جاتی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں