انسدادِ پولیو مہم کا آج تیسرا روز

ضلعی انتظامیہ لاہور پولیو مہم کو ہر ممکن کامیاب بنانے کے لئے تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا ایکسپو سنٹر بی بلاک جوہر ٹاؤن کا دورہ، پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا گیا.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے مائیکرو پلان، ٹیلی شیٹس، فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ کا جائزہ لیا.

یوسیز مکینوں سے بات چیت کی، پولیو ورکرز کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا.

پولیو ورکرز انسداد پولیو مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

پولیو ٹیمیں نہایت ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

پولیو ورکرز کے لئے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں.

پولیو ورکرز وبائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنا رہے ہیں. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں