فیصل ٹاؤن پولیس نے جعلی انفورسمنٹ انسپکٹر کو دھر لیا

لاہور فیصل ٹاؤن پولیس نے مدثر نامی جعلی انفورسمنٹ انسپکٹر کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے گرفتار کر لیا۔ملزم کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں سے جرمانے وصول کرتا تھا۔ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رانا قادر نے بتایا کہ ملزم دکان سیل کرنے سمیت مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ،غازی روڈ اور ٹاؤن شپ بازار سے پیسے وصول کرتا تھا۔ملزم کے قبضہ سے جعلی جرمانہ بک، نقدی بھی برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتش کا آغاز کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ملزم فراڈ کے مقدمہ میں اشتہاری اور سرور روڈ پولیس کو بھی مطلوب تھا۔سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی فیصل ٹاؤن پولیس کو شاباش۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں