کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں تیز

کورونا کی تیسری لہر کے تحت سٹی ڈویژن پولیس کی کاروائیاں تیز*حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس گامزن,
سٹی ڈویژن پولیس نے گزشتہ تین دنوں میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 109 مقدمات درج کر کے 160 ملزمان کو گرفتار کیا, ماسک نا پہننے پر 73مقدمات درج کر کے 120 افراد کے خلاف کاروائی کی گی, ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھیں گے, ایس پی سٹی عوام الناس کو متنبہ کرتے ہیں کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں, اپنے بچوں کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھیں, کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی احکامات عمل کریں اور احتیاطی تدابیر کو اپنائیں, غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں,حکومتی گائیڈ لائینز پر من و عن عمل درآمد کروایا جائے گا, ایس پی سٹی حسن جہانگیر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں