امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ

آج جمعرات01 اپریل 2021 کو امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پہلا واقعہ ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے عمارت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.
جب کہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسرا واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے مزید
2 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا، پولیس کے مطابق ایک رہائشی علاقہ میں فائرنگ کی اطلاع ملنے پر جب وہاں پہنچے تو پارکنگ میں 4 افراد زخمی حالت میں پڑے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے
2 افراد دم توڑ گئے جب کہ زخمی ہونے والا پانچواں شخص خود اسپتال پہنچ گیا۔
پولیس نے ابھی تک کوئی گرفتاری ظاہر نہیں کی.

تاہم فائرنگ کا واقعہ معمولی سے تنازع پر شروع ہوا جب کہ حملہ آور کی گرفتاری کے لیے پولیس نے 25000 ڈالر کا انعام رکھا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران امریکہ میں کار چھینے اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
جب کہ ان واقعات میں زیادہ تر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔
چند روز قبل بھی کار چھیننے کے دوران فوڈ سپلائی پر مامور 66 سالہ پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گیا تھا.
جب کہ حملہ میں ملوث کار چور 13 اور 15 سالہ لڑکیوں پر فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں