شراب فروشوں کےخلاف بڑی کارروائی

ذرائع کے مطابق

لاہور شادمان پولیس کی شراب فروشوں کےخلاف بڑی کارروائی۔پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی امپورٹڈ شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او شادمان راؤ اویس نے بتایا کہ شراب فروش فریاد نامی ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ، متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔ملزم لاہور سے شراب دیگر اضلاع میں سپلائی کرتا تھا۔ملزم کے قبضہ سے شراب کی 118 بوتلیں برآمد،مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا ایس ایچ او شادمان اور انکی ٹیم کو شاباش، تعریفی اسناد کا اعلان۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق سماج دشمن عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں