لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات /لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی پتنگ بازوں کیخلاف کارروائیاں
رواں سال ابتک 1545 ملزمان گرفتار،1497مقدمات درج۔
پتنگیں بنانے، بیچنے اور اڑانے والوں کی اطلاع ایمرجنسی15 پردے کر خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ بنائیں۔
ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی

        ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہاہے کہ پتنگ بازی پر قابو پانے کیلئے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشی میں لاہور پولیس آپریشنز ونگ شہر بھر میں بلا امتیاز کارروائیاں کر رہی ہے۔ لاہور پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں کی بھی نگرانی کر رہی ہے۔ پولیس کی ٹیمیں بلند عمارات سمیت علاقوں میں خفیہ مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے مساجد،پبلک مقامات پرپتنگ بازی کے انسدادبارے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پولیس افسران تعلیمی اداروں میں طلباء کو پتنگ بازی کے نقصانات بارے آگاہی بھی دے رہے ہیں۔ پتنگ بازی کے انسداد کیلئے شہریوں میں پمفلت کی تقسیم،بازاروں میں بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں۔انسدادِپتنگ بازی میں والدین اور اساتذہ بھی پولیس کا ساتھ دیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے رواں سال ابتک پتنگ بازوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے1545 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 1497مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے 34ہزار سے زائد پتنگیں،965چرخیاں،879پنی ڈوراور348گچھی ڈور برآمد کی گئی۔سٹی ڈویژن پولیس نے 296کینٹ393سول لائنز ڈویژن پولیس نے165،صدرڈویژ ن پولیس نے205،اقبال ٹاؤن165اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے273 مقدمات درج کئے۔ساجد کیانی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو دوسروں کی زندگیوں سے نہ کھیلنے دیں، شہری اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی شوق سے دور رکھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پتنگیں بنانے، بیچنے اور اڑانے والوں کی اطلاع ایمرجنسی15 پردے کر خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ کریں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں