پولیس قلعہ گجر سنگھ کارروائی جعلی مجسٹریٹ نوسر باز گینگ گرفتار

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹیگیشن شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر نوسر بازی کرنے والے گینگ کے4ملزمان گرفتار، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سر غنہ ندیم، اسکے ساتھی انیس، عبداللہ اور عرفان خان شامل،امیر عبداللہ خان نیازی۔

ملزم ندیم اپنے آپ کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ظاہر کرکے دوکانداروں کو جرمانے کرتا تھا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔

ملزم انیس اپنے اپ کو مجرسٹریٹ کا سٹینو گرافر، ملزم عبداللہ ریڈر، عرفان خان نائب قاصد بتاتے تھے، امیر عبداللہ خان نیازی

ملزمان دوکانداروں سے 5سے 10ہزار جرمانہ وصول کرکے رفو چکر ہو جاتے تھے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔

ملزم عرفان خان ٹاؤن حال میں بطور نائب قاصد نوکری کر رہا ہے، امیر عبداللہ خان نیازی

گرفتارملزمان سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جعلی مہریں، ریکارڈ بک برآمد،ایس ایس پی انویسٹی گیشن سٹی۔

ملزمان عرصہ دراز سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر لوگوں کو لوٹ رہے تھے، امیر عبداللہ خان نیازی۔

انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ احسان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن شارق جمال خان۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں