پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ذرائع کے مطابق پیٹرول سستا کردیا، بھارت سے چینی کی تجارت کرینگے، حماد اظہر

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت سے چینی کی تجار ت کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ اور ڈیزل کی قیمت میں 3روپے کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فی من گندم کی قیمت 1800 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ چینی کی قیمت پاکستان سے کم ہونے پر بھارت سےچینی درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہماری چینی کی مجموعی پیداوار 55سے 60 لاکھ ٹن ہے ، ہم نے نجی شعبے کو بھارت سے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ جون کے آخر تک بھارت سے کاٹن کی درآمد بھی کھولیں گے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، ڈالر نہیں جھونک رہے، ہماری ہر پالیسی کی بنیاد پاکستان اور عام آدمی کی فلاح ہوگی ۔

حماد اظہر نے کہا کہ میں براہ راست ووٹ لے کر آیا ہوں اور واپس عوام میں جاؤں گا، ارکان پارلیمنٹ سے براہ راست رابطے میں رہوں گا، تمام پالیسیاں عوامی مفاد میں بنائی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ حماد اظہرنے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کو خو دمختار کیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور زرمبادلہ ذخائر میں استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں، اس نے 50 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کردی ہے۔

دوسرے ممالک کی نسبت ہمیں یورو بانڈز کیلئے زیادہ قیمتیں ملیں، سکوک بانڈز جاری کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں