ڈکیت گینگ گرفتار

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کو مطلوب متحرک ڈکیت گینگ گرفتار۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر اقبال ٹاؤن پولیس کی کاروائی ڈکیت گینگ کے 03 ملزمان شاہ زیب۔شیراز۔فرحان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے 02 موٹرسائیکلز۔07 موبائل فونز۔50 ہزار روپے نقدی اور پسٹل وگولیاں برآمد ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عبدالواحد گجر کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں حال ہی میں اقبال ٹاؤن۔ریس کورس۔شاہدرہ کی حدود میں 20 وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان کے خلاف اقبال ٹاؤن ۔گلشن راوی۔ملت پارک۔مصطفی آباد۔برکی۔اچھرہ۔نارتھ کینٹ.سول لائین۔رنگ محل۔گوالمنڈی۔ٹبی سٹی میں ڈکیتی۔راہزنی۔جھپٹا۔چوری کے 95 مقدمات درج تھے۔ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن مستحسن شاہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں