ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی سے پادریوں،کرسچین کمیونٹی کے مذہبی وسماجی رہنماؤں کی ملاقات

ذرائع کے مطابق گڈ فرائیڈے اور ایسٹرتقریبات پر امن بنانے کے عزم کا اظہار
بیمار، بزرگ، بچے کلیسیاء میں نہیں آئیں گے، ماسک سمیت حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گے۔ رہنماؤں کی یقین دہانی
مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی حفاظت ریاست اور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلے سمیت کورونا ایس او پیز پر عملدآمد یقینی بنایا جائے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی

    ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد کیانی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی حفاظت ریاست اور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔گڈ فرائیڈے اور ایسٹر پر گرجا گھروں کا دورہ کرکے خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لوں گا۔مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلے سمیت کورونا ایس او پیز پر عملدآمد یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آج اپنے دفتر میں پادریوں،کرسچین کمیونٹی کے مذہبی وسماجی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ریونڈ ڈاکٹر مجید ایبل نولکھا چرچ،پاسٹرمورس بشیر، پاسٹر اشکنازو دیگررہنماء وفد میں شامل تھے۔ایس پی سکیورٹی سردار موارہن خان سمیت متعلقہ پولیس افسران اس موقع پر موجودتھے۔ساجد کیانی نے کرسچین کمیونٹی کے تعاون سے گڈ فرائیڈے اور ایسٹرتقریبات پر امن بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی،امن کے قیام میں مسیحی برادری کی شاندار خدمات ہیں۔گرجا گھروں پر پولیس کے چاک و چوبند جوان تعینات کئے جائیں گے۔ساجد کیانی نے کہا کہ گرجا گھروں کی چھتوں پر مورچے لازمی اورماہر نشانہ باز سنائپرز تعینات کریں گے۔کرسمس تقریبات میں شریک مسیحی کمیونٹی شرکاء کی شناخت میں رضا کاروں کا کلیدی کردار ہے۔وفد کے شرکاء نے ڈی آئی جی آپریشنز کو دورانِ عبادات بیمار، بزرگ اور بچوں کو کلیسیاء میں نہ آنے اور ماسک سمیت حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی۔ ایک بنچ پر دو افراد اور وقت کی پابندی پر گرجا گھروں کی انتظامیہ متفق ہوئیں۔ملاقات کے اختتام پرپاسٹرز نے ملک و قوم کی ترقی اور امن کے قیام کے لئے لاہور پولیس کی کامیابی کی دعائیں کی۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں