کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری

مجموعی طور پر 24 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز کو سیل جبکہ 26 ہزار روپے کا جرمانہ اور 04 افراد کو ماسکس نہ پہننے پر گرفتار بھی کروایا گیا. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 07 دکانوں و سٹوروں، 05 ریسٹورنٹس اور 02 میرج ہالز کو سیل کیا.

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 10 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز کو سیل جبکہ 26 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا اور 04 افراد کو ماسکس نہ پہننے پر گرفتار بھی کروایا.

تحصیل سٹی میں ہجویری کلاتھ دوپٹہ، جیدی پان شاپ ، ڈان بیوٹی سیلون، جٹ پان شاپ، آصف پان شاپ، مبین سٹور، اسد مولڈنگ ہاؤس، یوسف نمک کارخانہ، عمران ہوٹل، روٹی ہوٹل، سری پائے ہوٹل، کراچی وسیلہ بریانی، دبئی پیلس اور بیلیسنگ میرج ہال کو سیل کیا گیا.

تحصیل شالیمار میں گولڈ پیلس چائنہ سکیم، محمد علی شادی ہال، کشمیر فورٹ مارکی سنگھ پورہ روڈ، بھیا بریانی اینڈ فش کارنر، پنجاب چٹخارہ اینڈ توا پیسز، آمین ہوٹل، کڈز مال علامہ اقبال روڈ، پنجاب موبائل، حافظ موبائل اور سنوکر کلب کو مین کنال روڈ پر سیل کیا گیا.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں جاری ہیں.

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کی گئیں ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں