جموں میں دو الگ الگ واقعات میں تین افراد کی لاشیں برآمد

عہدیداروں نے خبر رساں ایجنسی — کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ جموں کے علاقے پھلیاں منڈل سے آج صبح ایک خاتون اور ایک شخص کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ، عہدیداروں نے بتایا کہ گوجر نگر کے علاقے میں آج صبح ایک نامعلوم لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو جی ایم سی جموں کی مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ان دونوں واقعات کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ (کے این او)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں