پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا غیر ملکی جریدے کو انٹرویو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غیر ملکی جریدےکو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں اچھے ریڈ بال کرکٹر کے طور پر پہچانا جانا چاہوں گا، ‏ جب میں رنز نہیں کر تا تو بنیادی چیزوں پر دھیان دیتا ہوں، ‏میں ہمیشہ مثبت رہتا ہوں اورصورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کر تا ہوں، میں اپنے آوٹ ہو نے اور غلط شاٹس کو ضرور دیکھتا ہوں۔ بابر اعظم نے کہا ہےکہ میں نیٹ سیشنز کی منصوبہ بندی ایک رات پہلے شروع کردیتا ہوں، ‏ میری زمہ داریاں دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں، اسی کےمطابق پلان کر تا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‏جب میرا کسی سے موازنہ کیا جاتا ہے تو مجھے اچھا لگتا ہے، ‏ میں اپنے لیےاہداف اور چینلجز مقرر کرتا ہوں۔ اُن کا اپنے آئیڈیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ. میرے آئیڈیل کھلاڑی محمد یوسف ہیں، وہ کلاسیکل بیٹسمین ہیں، ‏محمد یوسف کی بیٹنگ دیکھ کرمیں ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔ کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ
‏مجھے پاکستان کے لیے میچز جیتنے ہیں تا کہ اس سےٹیم کو بھی فائدہ ہو، ‏ ٹاپ پانچ بیٹسمینوں میں رہنا ا چھالگتا ہے، ‏ پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا پڑتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں