سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم بھی میدان میں اترنے کے لیے تیار

سعودی عرب نے اپنی قوم کرکٹ ٹیم تشکیم دینے کا عندیہ دے دیا۔

عرب میڈیا کےمطابق سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چئیر مین شہزادہ سعود بن مشال السعود نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے اپنی قومی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

شہزادہ کا کہنا تھا کہ وژن 2030 کے تحت کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم بنائی جائے گی ۔

عرب کرکٹ فیڈریشن کے چئیر مین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔

شہزادہ سعود بن مشال السعود نے کہا کہ سعودی عرب میں ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 لاکھ سے زائد شہری موجود ہیں، یہ اُن ممالک کے شہری ہیں جہاں کرکٹ انتہائی مقبول ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں