موبائل پولیس خدمت مرکز، رواں ہفتہ کا شیڈول جاری

بروزپیرجوڑے پُل، منگل پنجاب بارکونسل،بدھ ملک پور ڈیفنس،
جمعرات منہالہ ہڈیارہ،جمعہ برکی جبکہ بروز ہفتہ یو ای ٹی سوسائٹی فرائض سرانجام دے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی

        لاہور پولیس کی جانب سے موبائل پولیس خدمت کارواں ہفتے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکزبروزپیرجوڑے پُل شمالی چھاؤنی، منگل پنجاب بار کونسل مزنگ، بدھ ملک پور،جمعرات منہالہ ہڈیارہ،جمعہ برکی جبکہ بروز ہفتہ یو ای ٹی سوسائٹی نواب ٹاؤن فرائض سرانجام دے گا۔ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے کہا کہ پولیس سے متعلقہ خدمات شہریوں کے گھروں کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں۔ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ شہری اپنے قریبی خدمت مرکز کا انتخاب کریں، موبائل پولیس خدمت مرکز سے استفادہ کریں۔ کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے خدمت مراکز آنے والے شہری ایس او پیزکی پاسداری کریں، محفوظ رہیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں