پاکستان کی دنیا بھر میں کیوں ڈیمانڈ ہے؟

رمیز راجہ کا ایسا جواب کہ سن کر آپ بھی مسکرا اٹھیں.

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیض راجہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی سیدھی چیزوں کو مشکل بنانے کے عادی ہیں اس وجہ سے ہی پاکستان کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے میچ کے اختتامی حصے میں جب یکے بعد دیگر ے وکٹیں گرنے سے میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا تو جنوبی افریقہ کے کمنٹیٹر کے سوال کے جواب میں رمیض راجہ کا کہنا تھا

*کہ آپ پاکستانی ٹیم سے کسی بھی چیز کی امید کرسکتے ہیں،یہ آسان میچ کو مشکل اور مشکل کو آسان بنانے میں ماہر ہیں،اسی وجہ سے پاکستان کا کوئی میچ سنسنی سے خالی نہیں ہوتا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں