چھٹی کے روز پتنگ بازوں پر خصوصی چیکنگ کی ہدایت

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی چھٹی کے روز پتنگ بازوں پر خصوصی چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ہدایت،

سی سی پی او لاہور کی پتنگ بازی آگاہی کیلئے مہم بھی چلانے کی ہدایت،

پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم،

ڈولفن، پیرو اور تھانے کی ٹیمیں مسلسل گشت کرتی دیکھائی دیں،

رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1495 مقدمات درج ہوئے،

کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1545 ملزمان کو دھرا گیا،

ملزمان سے ہزاروں پتنگیں، چرخیاں اور پتنگ سازی کا سامان بھی برآمد،

ہر شہری اپنی گھر کی چھت کا ذمہ دار ہے، سی سی پی او لاہور

آپ کی کٹی پتنگ کی ڈور، کسی کی زندگی کی ڈور کا خاتمہ کرسکتی ہے، سی سی پی او لاہور

ہم اس موت کے کھیل کو ختم کرکے چھوڑیں گیں، غلام محمود ڈوگر

پتنگ بازی پر بچوں کے والدین کےخلاف بھی کارروائی ہوگی، غلام محمود ڈوگر

چھٹی کے روز چھتوں پر پولیس کی نفری لگائی گئی ہے، سی سی پی او لاہور

شہری خونی کھیل کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں، ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں