ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ،ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی

    ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد کیانی نے کہا ہے کہ ڈولفن و پی آریو جوان شہریوں کو کورونا وباء سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دیں۔ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائیں۔ ساجد کیانی نے کہا کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ شہری،پولیس اہلکار فیس ماسک استعمال کریں،محفوظ رہیں۔ 
        ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ایس پی راشد ہدایت نے کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن15پر موصولہ تمام237کالزپر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث31 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے60 گرام سونا،45موٹرسائیکلیں،04موبائل فونزاور74ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی۔ناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے21پسٹلز،04 رائفلز،01 پمپ ایکشن،25میگزین اورسینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران شراب کی بوتلیں سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے متعددافراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ04لاکھ36ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،1166 گاڑیوں اور04لاکھ33ہزار994اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ917موٹر سائیکلوں،06 گاڑیوں اور260اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔جعلی نمبرپلیٹس والی02گاڑیوں اور14موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ پتنگ بازی میں 29،ون ویلنگ میں 25، آتش بازی میں 08جبکہ ہوائی فائرنگ میں 02ملزمان گرفتار کئے گئے۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ اشتہاری سمیت 71 عادی وعدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں