ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ

ڈی آئی جی آپریشنز کی پاسٹرز اورگرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا سکیورٹی اقدامات بارے استفسار،مسیحی رہنماؤں کاسکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
ایسٹر کے موقع پر تمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی

    ایسٹر کے موقع لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی طرف سے مسیحی برادری کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ گرجا گھروں میں عبادت کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے۔مسیحی برادری کوفول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شہر بھی میں سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیتے رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کیتھڈرل چرچ مال روڈ، نولکھا پریسبٹیرین،کیتھولک چرچ لارنس روڈ سمیت مختلف گرجا گھروں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے گرجا گھروں کے پاسٹرز اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔پادری ریونڈ شاہد معراج نے چرچ انتظامیہ کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا  اور ان کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے گرجا گھر وں کی انتظامیہ سے چرچز کی سکیورٹی بارے لاہور پولیس کے اقدامات بارے استفسار کیا۔پادریوں اور چرچز انتظامیہ نے گرجا گھروں اور دیگر مسیحی آبادیوں پر لاہور پولیس کے طرف سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں میں آنے والے ہر شخص کو مکمل جامعہ تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہو رپولیس آپریشنز ونگ کی طرف سے شہر کے تمام گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم جا رہی ہے۔ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوزگرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔گرجا گھروں کے اطراف میں ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس  ٹیموں کی موثر پٹرولنگ کو یقینی بھی بنایا جارہا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنزلاہوراحسن سیف اللہ نے بھی شہر کے مختلف گرجا گھروں کی سکیورٹی چیک کی۔احسن سیف اللہ نے  کیتھیڈرل چرچ مال روڈ، ایف جی اے چرچ بہار کالونی، کیتھیڈرل چرچ ریکل چوک، یونائیٹڈ چرچ گلبرک سمیت شہر کے مختلف گرجا گھروں کا بھی دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے گرجا گھروں پر تعینات پولیس نفری کو سکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چرچز پر تعینات سنائپرز اطراف میں ہونے والی سرگرمیوں اور مشتبہ افرد پر کڑی نظر رکھیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں