سوٸی ہوٸی قوم کیا جاگ سکتی ھے

پٹواری جیالے یوتھیے بنے بغیر صرف پاکستانی بن کر سوچ سکتی ھے؟؟؟؟
ری ایکٹ کر سکتی ھے؟
اگر ایسا ممکن ھے تو سنو پھر مبشر لقمان بھی چیخ رھا ھے ارشد شریف بھی دھاڑ رہا ھے معمولی سی سوجھ بوجھ رکھنے والا ہر محبِ وطن پاکستانی سر پیٹ رھا ھے موٹروے گروی اٸیرپورٹ گروی اور نہ جانے کیا کیا گروی؟ چلتا ھے غریب ملکوں میں کرپشن کے شکار ملکوں میں لیکن جدید دنیا میں آج تک کسی ملک نے اپنا قومی بینک گروی نہیں رکھوایا جانتے ہو قومی بینک گروی رکھنے کا مطلب کیا ہوتا ھے ؟ ملک گروی رکھ دینا وطن بیچ دینا غلامی خرید لینا جو ہمارے بزرگوں نے اپنی جانیں وار کر حاصل کی تھی
آٸی ایم ایف مطلب امریکہ اسراٸیل مطلب غیر مسلم تمہارا کنٹرول حاصل کرنے جا رھے ہیں اور یہ انکا آخری پتہ ھے یا آخری وار ھے تمہارے ملازمین تنخواہوں کو ترسیں گے مہنگاٸی تمہیں برباد کر دے گی تم ایک دوسرے کو لوٹو گے کاٹو گے تم میں بغاوت چھڑ جاۓ گی تمہارے ایٹم بم پہ سودے بازی ہو گی خدانخواستہ ملک سے ہی نہ ہاتھ دھو بیٹھو گے
مبشر لقمان کہہ رہا ھے چند ٹکوں کی خاطر یعنی محض چھ بلین ڈالر کی خاطر آپ ملک سے بے وفاٸی کر رھے ہیں ایک اور صاحب فرما رھے تھے بہت نہیں بہت پہلے سلطنتِ عثمانیہ نے اپنا قومی بینک گروی رکھوا دیا تھا بغاوت ہو گٸ تھی قتل و غارت ہو گٸ تھی اور سلطنت عثمانیہ ٹوٹ گٸ تھی
میرے ملک کی ماٶں اپنے زیورات بیچ دو مگر یہ کام نہ ہونے دینا میرے ملک کے کسانوں اپنی اناج کے ڈھیر حکومتی گوداموں میں مفت لگا دینا مگر یہ کام نہ ہونے دینا میرے ملک کے سرکاری ملازموں پوری کی پوری تنخواہ نچھاور کر دینا مگر یہ کام نہ ہونے دینا میرے ملک کے وکیلو اپنے چیمبرز تک بیچ دینا مگر یہ کام نہ ہونے دینا میرے ملک کی افواج جان تک کا نذرانہ دینا پڑے تو دے دینا مگر یہ کام نہ ہونے دینا
چیف جسٹس آف پاکستان پوری زندگی ازخود نوٹس نہ لینا مگر اک یہ از خود نوٹس لیکر یہ کام نہ ہونے دینا
میرے ملک کی پی ڈی ایم اپنی سیاست کو گولی مارو اپنے مارچ دفع کرو مگر اس پر مارچ بھی کرنا پڑے ضرور کرو مگر یہ کام نہ ہونے دینا
اور آخر میں میرے اللہ میرے پرورگار تجھے تیری بادشاہت کا واسطہ میرے ملک میرے وطن کیساتھ یہ کام نہ ہونے دینا
مدد کیوں مانگتے ہو اوروں کے ———–دربار سے
وہ کونسا کام ھے جو ہوتا نہیں تیرے پروردگا سے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں