فوج کیوں چپ چاپ دیکھ رہی ھے

فوج ریاست کا ایک ستون ہے۔ فوج کے بنا یہ ملک نہیں چل سکتا ۔ مگر فوج صرف اکیلا ادارہ نہیں جس نے ملک چلانا ہے
کسی بھی ملک کی عدلیہ ،میڈیا، سیکورٹی ادارے اور سیاسی نظام کا بہترین کام کرنا ہی ریاست کی کامیابی ہوتا ہے ۔مگر ریاست پاکستان میں صرف ایک افواج پاکستان کے سوا کوئی ریاستی ستون اپنا کام نہیں کر رہا ۔ بجائے ٹھیک کام کرنے والے ادارے کے ساتھ کھڑا ہونے کے باقی ریاستی ستونوں عدلیہ ،میڈیا ، اور سیاست دانوں کی طرف سے پاک فوج کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ ادارے اپنی حدود میں کام کریں مگر کیا باقی ادارے اپنی حدود میں کام کر رہے ہیں ۔ فوج سے عدلیہ میں اس بات پر بھی جواب طلب کیا جاتا ہے کہ دہشتگردی کا واقعہ کیسا ہوا؟ اور اس بات پر بھی ریمارکس دیے جاتے کہ دہشتگردوں کو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا جاتا اور جن کو پیش کیا جاتا ہے انکا حال آپ کو پتا ہے سیٹھ وقار جییسے ججوں نے تین سو کے قریب دہشتگردوں کو رہا کیا جنکو فوجی عدالتوں نے سزا سنائی تھی ۔
اب فوج کیا کرے ؟، فوج باہر بیٹھے عالمی طاقتوں کے پاکستان کے خلاف گھٹھ جوڑ کو ناکام بنائے ، افغانستان میں عالمی طاقتوں کی سازشوں کا سدباب کرے یا عدالتوں سے لڑے
فوج کے تو اپنے سابق سپہ سالار کو ان عدالتوں نے چوک میں الٹا لٹکانے کے فیصلے سنائے ،یہ اور بات ہے کہ خود کو زمینی خدا سمجھ کر الٹا لٹکانے کا فیصلہ سنانے والے جج آج دنیا میں موجود نہیں ہیں
پی ٹی ایم کا فساد ہو یا قوم پرستوں کی پاکستان دشمنی فوج انکو پکڑ کے عدالتوں میں پیش کر سکتی ہے پھر عدالتوں سے وہ دوسرے دن آزاد ہو جاتے ہیں ۔فوج کیا کرے ۔ کیا آپشن ہیں فوج کے پاس
ایسے وقت میں جب ملک کی سیاسی جماعتیں ،زہریلے صحافی ،قوم پرست جماعتیں ، دہشتگرد جماعتیں ، لبرلز ، اور مذہبی فرقہ پرست فوج کے خلاف زہر اگل رہے ہوں ، ازلی دشمن امریکہ افغانستان میں اڈے بنائے پاکستان پر ناپاک نظر جمائے بیٹھا ہو تو فوج اندرونی دشمنوں سے لڑے یا بیرونی
طاقتوں سے
ریاست کے باقی ستون کیوں اپنا فرض ادا نہیں کر رہے کیا انکو حالات کی سنگینی کا علم نہیں ، کیا ہم سب کا وجود ریاست کے وجود سے مشروط نہیں ہے
اکیلے فوج کیا کرے ، نظام انصاف درست کرنا فوج کا کام ہے؟!
ملک دشمنوں کو الیکشن نا لڑنے دینا فوج کا کام ہے؟!
دہشتگردوں کو ضمانت نا دینا فوج کا کام ہے؟!
خارجی پالیسی بنانا فوج کا کام ہے؟؟
آپ سب کہہ رہے فوج کیا کر رہی ہے ؟
فوج تو اپنا کام کر رہی ہے ۔ آپ یہ سوال باقیوں سے کریں کہ باقی کیا کر رہے ہیں ؟؟؟

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں