وادیِ بروغل و کرومبر جھیل

🌾 ضلع چترال کی وادی بروغل و کرومبر جھیل، بس ایک حیرت کی دنیا ہے، جہاں آنکھ محوِ حُسنِ تماشا ہے اور انجام وہی حسرت بھری نگاہ، جس سے انسان اس نگینے کو دیکھتا ہے جس کو وہ ہمیشہ کیلئے نہ پاسکتا ہو، بس ایک خوشگوار احساس اور دلفریب مناظر کی یاد نقش ہو جاتی ہے۔ 🌦️💦

تصویر:- وادی میں دیہی زندگی

وادی یارخون کے گاؤں گزرتے رہے۔ شام ہونے لگی تو موسم ایک تو شام کی وجہ سے قدرے بہتر ہوگیا، دوسرا سفر چونکہ مسلسل بلندی کی جانب ہو رہا تھا لہٰذا گرمی رخصت ہونے لگی۔ ایک جگہ ڈرائیور پھر کسی کو ملنے اُترا تو قریب ہی کھیلتے بچوں میں سے ایک بچہ جیپ کے قریب آیا اور سلام لے کر بولا ’ہم کو فٹ بال لے دو۔‘ یارخون میں سیاح کم ہی آتے ہیں۔ غربت زدہ وادی ہے۔ سادہ سے لوگ ہیں۔ بچے سیب جیسے لال سرخ ہیں جن کی آنکھیں سبز یا نیلی ہیں۔ یارخون میں جگہ جگہ سیبوں کے باغات تھے جو پھل سے لدے ہوئے تھے۔ مجھے اس بچے کی معصومانہ فرمائش پر بہت پیار آیا۔ میں نے اسے کہا اچھا کہاں سے ملتا ہے فٹ بال؟ بچہ خوش ہو کر بولا ’وہ سامنے دکان سے۔‘

میں جیپ سے اترا بچوں کو ساتھ لیا اور دکان سے فٹ بال خرید کر گفٹ کردیا۔ جیپ چلی تو میں نے عقبی شیشے سے دیکھا۔ بچوں کی نیلی آنکھیں اور سرخ سیب جیسے گال خوشی سے پھیلے ہوئے تھے۔ وہ سب جمع ہو کر ہاتھ کے اشارے سے مجھے خدا حافظ کہہ رہے تھے۔ میری آنکھ ڈبڈبا گئی۔

ڈرائیور نے خوش ہوکر مجھے بھی ٹافی دینا چاہی مگر میرا حلق دھول مٹی اور گرد و غبار سے جام ہوچکا تھا اس لیے میں نے ٹافی لینے سے معذرت کرلی۔ شام کے سائے پھیلنے لگے. کمر و گردن کا درد ناقابلِ برداشت ہوتا گیا اور اس کے ساتھ ہی ڈرائیور کی میل ملاقاتوں کا سلسلہ بھی۔ آخر تنگ آکر میں نے اسے کہا کہ تمہاری مہربانی یہ سلسلہ کچھ دیر ترک کردو، لمبا سفر ہے، جلد رات بھی ہوجائے گی۔ ڈرائیور کچھ کچھ سمجھ گیا۔ ابھی آدھا گھنٹہ ہی گاڑی مسلسل چلی تھی کہ پھر بریک مارتے ہوئے بولا، ‘چائے پی لوں ذرا۔

یارخون کے گاؤں انکیپ تک آتے آتے رات کا ایک پہر بیت چکا تھا۔ شب بسری کے لیے انکیپ ریسٹ ہاؤس ٹھکانہ تھا۔ رات دردوں کو سہلاتے سہلاتے بیت گئی۔ اگلی صبح پھر سے درد بھرا سفر شروع ہوا۔ سفیرِ درد ہمارا تیسرا ہمسفر بنا رہا۔ یارخون وادی پیچھے رہ گئی۔ گرم چشمہ گاؤں کے آنے تک موسم ہلکا سرد ہونے لگا۔

🌲 بروغل کی طویل وادی•••°°•••
گلیشرز، جھیلوں، قدرتی نظاروں اور منفرد تہذیب و تمدن کی وجہ سے دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں