پورے لاہور میں انصاف سستی موبائل شاپس کا آغاز

لاہور شہر کی تمام تحصیلوں میں آج انصاف سستی موبائل شاپس موجود ہیں، پھلوں اور سبزیوں کی فروخت جاری ہے. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

پورے لاہور میں 200 انصاف سستی موبائل شاپس چلائی گئی ہیں. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

انصاف سستی موبائل شاپس پر پھل اور سبزیاں شہریوں کو منڈی کے نیلامی کے ریٹس پر ملیں گی. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

پرچون کے ریٹس پر نہیں بلکہ جو نیلامی کا ریٹ ہے اس پر ملیں گی. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں پہلے دن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے موبائل شاپس کا وزٹ کر رہے ہیں. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد کا تحصیل سٹی کے مختلف علاقوں میں قائم موبائل رکشہ شاپس کا دورہ.

گلشن راوی، اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ، کھاڑک نالہ اور یتیم خانہ پوائنٹس پر کھڑی موبائل رکشہ شاپس کا جائزہ لیا گیا.

انصاف سستی موبائل شاپ پر پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا گیا.

پھلوں اور سبزیوں کے ریٹس کا جائزہ لیا گیا.

ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا گیا ہے.

شہری انصاف سستی موبائل شاپس پر پھلوں اور سبزیوں کی خریداری کر رہے ہیں.

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس احسن اقدام کو سراہا ہے.(ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں