27 ویں  شب کے12نوافل کی فضیلت

رجب میں  ایک رات ہے کہ اس میں   نیک عمل کرنے والے کو سو برس کی نیکیوں   کا ثواب ہے اور وہ رجب کی ستائیسویں   شَب ہے  ۔ جو اس میں   بارہ رکعت اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں  سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ اورکوئی سی ایک سُورت اور ہر دو رکعت پراَلتَّحِیّاتُ پڑھے
اور بارہ پوری ہونے پر سلام پھیرے،     اس کے بعد100بار یہ پڑھے : سُبْحٰنَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ  وَاللہُ اَکْبَر ،     اِستِغفار100 بار،    دُرُودشریف100بارپڑھے اوراپنی دنیاوآخِرت سے جس چیز کی چاہے دُعا مانگے اور صبح کو روزہ رکھے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی سب دُعائیں   قَبو ل فرمائے سوائے اُس دُعا کے جوگناہ کے لئے ہو ۔  ( شُعَبُ الْاِیمان ج۳ص۳۷۴حدیث۳۸۱۲ )

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں